دوران میچ ہارٹ اٹیک سے کرکٹر کا انتقال

Nov 15, 2021 | 21:52:PM
پی سی بی، سینٹرل پنجاب، انٹر کلب چیمپئن شپ
کیپشن: بیٹ بال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئن شپ کے میچ میں ہارٹ اٹیک سے ایک کرکٹر چل بسا۔
مغل پورہ وائٹس کرکٹ کلب کے صدر خورشید کے مطابق جلوسٹیڈیم میں باغبانپورہ ایگلٹس کے درمیان میچ میں مغل پورہ وائٹس کلب کے بیٹر وقاص خالد کا انتقال ہوگیا، وقاص خالد آؤٹ ہوکر باہر آئے تو اچانک بیٹھے گر گئے۔موقع پر موجود ریسکیو حکام نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ افسوس ناک واقعے کے بعد امپائرز نے میچ روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کی جیت پر بھارتی کرکٹر کا ٹویٹ مذاق بن گیا
اس موقع پر موجود چند افراد کا کہنا تھا کہ وقاص خالد آؤٹ ہوکر واپس آئے تو انہوں نے کوچ سے کہا کہ مجھ سے رنز نہیں ہو پارہے اسی دوران ہارٹ اٹیک ہوگیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی رضوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، رضوان بیٹنگ کرکے واپس لوٹا تھا کہ دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ”ڈیوڈ وارنر کو نہیں بلکہ۔۔۔بالآخر آسٹریلوی کپتان بھی بول پڑے