پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ”ڈیوڈ وارنر کو نہیں بلکہ۔۔۔بالآخر آسٹریلوی کپتان بھی بول پڑے 

Nov 15, 2021 | 21:13:PM
شعیب اختر، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ،کپتان ایرون فنچ
کیپشن: ایرون فنچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر شعیب اختر کے بعد  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر بول پڑے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ورلڈکپ جیتے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ایڈم زمپا کو ملنا چاہیے تھا جو ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے مطابق پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ڈیوڈ وارنر کے بجائے ایڈم زمپا کو ملنا چاہیے تھا۔ ایڈم زمپا نے میچ کو کنٹرول کیا اور زیادہ وکٹیں لیں وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف ہونےوالے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی اور سالانہ کتنا کماتی ہیں؟ اہم انکشافات
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ڈیوڈ وارنر کو ملنے کے خلاف سامنے آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا لیکن بابر اعظم کو یہ ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابر اعظم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 303 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کی جیت پر بھارتی کرکٹر کا ٹویٹ مذاق بن گیا