کورونا کا زور کم۔۔6 افراد جاں بحق۔۔ 240 نئے کیسز رپورٹ

Nov 15, 2021 | 09:37:AM
این سی او سی، کورونا وائرس،نئے کیسز  رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا وائرس کا روز کم ہونے لگا،ملک بھر میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق جبکہ  240 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32466 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 240 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی،ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28584 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 79ہزار 826 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 22791 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 298 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے  جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار 473 ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورآلودگی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا