پاکستان کا ایران سے اضافی بجلی کی درآمد کا فیصلہ، 100 میگا واٹ خریدنے کی منظوری

May 15, 2026 | 20:59:PM
پاکستان کا ایران سے اضافی بجلی کی درآمد کا فیصلہ، 100 میگا واٹ خریدنے کی منظوری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ایران سے اضافی بجلی کی درآمد میں بڑی پیش رفت سامنے آ ئی ہے ، نیپرا نےایران سےاضافی100 میگاواٹ بجلی خریدنےکی منظوری دے دی ، نیپرا نےموجودہ 104 میگاواٹ بجلی فراہمی کے ٹیرف کی بھی منظوری دی ہے۔

نیپرا نےفیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، ایرانی سپلائرزکو امریکی ڈالرزمیں ادائیگی کی اجازت ہوگی، ٹیرف اوپیک کےخام تیل کی باسکٹ قیمت سےمنسلک ہوگی۔

اضافی100میگاواٹ بجلی کے لیے ماہانہ ڈیڑھ کروڑکلوواٹ آورکی ’’ٹیک آرپے‘‘شق بھی منظور کر لی گئی، نیپرا نےایران سےبجلی فراہمی کےمتعلق معاہدے میں ترامیم نمبر7، 8 اور9 کی منظوری دی ہے،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےایران سےبجلی درآمد سےمتعلق نیپرامیں درخواست دائر کی تھی ۔

 ایران کی کمپنی توانیرسے موجودہ 104میگاواٹ کے لئے ٹیرف کی منظوری مانگی گئی تھی، درخواست میں اضافی100 میگاواٹ بجلی درآمدکے لیےٹیرف منظوری بھی طلب کی گئی تھی،درخواست میں اصل معاہدے کی ترامیم نمبر7، 8 اور 9 شامل تھیں،جن میں بجلی کی فراہمی اور ٹیرف ڈھانچے میں تبدیلیوں کی تفصیلات دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!