نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر ہسپتال چورنگی کے قریب نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈآفس کراچی عامر علی خان نے شرکت کی۔
سابقہ دفتر میں موجود تین ون ونڈو کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر سات کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں اب روزانہ تقریباً 300 شہریوں کو خدمات کی فراہمی ممکن ہو گی۔
سینٹر میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور جانشینی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کے لئے بھی الگ الگ خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔
انگلیوں کے نشانات مدھم ہونے کی صورت میں جن شہریوں کو شناخت کی تصدیق میں مشکل پیش آتی ہے مرکز میں ان کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے، معذور افراد کی سہولت کے لیے وہیل چیئر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سٹینڈ بائی جنریٹر فراہم کیا گیا ہے۔
جدید سہولیات سے آراستہ اس مرکز سے اسپتال چورنگی اور قریبی علاقوں کے مکینوں سمیت تقریباً 5 سے 7 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ نادرا کی جانب سے ملیر اور کورنگی اضلاع کو الگ الگ زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کے تحت اب ملیر ضلع کے شہریوں کو اپنے مسائل کے لیے کورنگی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ ملیر ڈسٹرکٹ کا زونل آفس بھی ہاسپٹل چورنگی مرکز میں ہی فعال ہوگا، رش زیادہ ہونے کی صورت میں شہریوں کی سہولت کے لیے یہاں ایوننگ شفٹ بھی شروع کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، آئندہ 12سے 24گھنٹے انتہائی اہم قرار