لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 266 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں تعینات ایڈیشنل سیشن ججز کی بڑی تعداد بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہے جبکہ مختلف اضلاع سے 58 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لاہور تعینات کیا گیا ہے،تمام تبدیل ہونے والے ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 19 مئی 2026 تک اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کریں۔
لاہور سے تبدیل کیے جانے والے ججز میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریاض افضل کو دیپالپور، ملک محمد اویس کو رحیم یار خان، محمد الیاس ریحان کو ملتان، محمد شعیب عدیل کو فیصل آباد اور اصف حیات کو دیپالپور تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح حافظ رضوان عزیز کو دیپالپور، شہزاد اسلم کو فیصل آباد، عمران خورشید کو کھاریاں، سرفراز حسین کو ڈی جی خان، محمد کاشف کو ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ طارق مقصود کو کلر کہار منتقل کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلیل احمد عاصم کو بہاولپور، عبدالحسنات اور سید شہزاد مظفر کو رینالہ خورد، مس صائمہ اسد کو قصور، ثاقب عمران قمر کو فیصل آباد اور شرافت سعید گوندل کو حاصل پور تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں محمد ناصر کو تونسہ شریف، احمد اقبال کو بھیرہ، راشد طفیل ریحان کو شورکوٹ، اورنگزیب خان کو جہلم، محمد یوسف کو صادق آباد، نعیم عامر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خرم شہزاد کو لیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مختلف اضلاع سے 58 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لاہور تعینات کیا گیا ہے، ان میں غلام مصطفی کو چشتیاں، محمد سہیل انجم کو چشتیاں، بابر حسین کو بہاولپور، نصرت علی صدیقی ملک کو احمد پور ایسٹ، جاوید اشرف کو چکوال اور شیخ اعجاز پرویز کو فیصل آباد سے لاہور تعینات کیا گیا ہے،اسی طرح مدثر حسین کو فیصل آباد، رائے ثاقب فاروق کو جڑانوالہ، ناصر احمد اور عائشہ رشید اعوان کو گوجرانوالہ، حسنین احمد کو کھاریاں، محمد سعید کو چونیاں، نذیر احمد کو جہانیاں جبکہ جاوید اقبال رانجھا اور محمد یوسف کو میاں چنوں سے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
اسی طرح دیگر اضلاع سے بھی ایڈیشنل سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تبادلے عدالتی انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف اضلاع میں عدالتی ضروریات کے مطابق ججز کی تعیناتی کے لیے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف