چینی صدر کا حیران کن فیصلہ،ٹرمپ کو گلاب کے بیج دینے کا وعدہ

May 15, 2026 | 12:55:PM
 چینی صدر کا حیران کن فیصلہ،ٹرمپ کو گلاب کے بیج دینے کا وعدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ  اور چین کے صدر شی جن پنگ  کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں عالمی صورتحال اور تجارتی امور سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد ژونگ نان ہائی کے باغات میں دونوں رہنماؤں نے چہل قدمی بھی کی، جہاں ٹرمپ نے باغات میں موجود گلاب کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے گلاب نہایت خوبصورت ہیں۔


 

اسی موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو گلاب کے بیج تحفے میں دینے کا وعدہ بھی کیا، جسے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔