امریکی محکمہ انصاف کا بڑا فیصلہ، گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکی محکمہ انصاف کا بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری فراڈ کیس ختم کرنے کے قریب پہنچ گیا جبکہ اسی کیس سے جڑا ایک سول تصفیہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اڈانی پر لگائے گئے الزامات میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے بھارت میں سولر منصوبوں کے لیے مبینہ طور پر رشوت دی، تاہم اڈانی نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈانی اور ان کے بھتیجے نے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے ساتھ ایک متعلقہ سول فراڈ کیس 18 ملین ڈالر کے تصفیے پر حل کر لیا ہے، جو عدالت کی منظوری سے مشروط ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کو زور دار جھٹکا،قیمتوں میں بڑا اضافہ!
ذرائع کے مطابق فوجداری کیس میں امریکی حکام نے اب کارروائی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ اڈانی گروپ کا مؤقف ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں ابتدائی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔