سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دیدیا ،ترجمان دفترخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دیدیا گیا ہے۔
شفقت علی خان ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے، سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں،پاکستان نے واضح کر دیا معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے،پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کےلیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے