وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد

May 15, 2024 | 19:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شہید  میجر بابر خان کے گھر  میانوالی پہنچ گئے ، لواحقین  سے تعزیت اور والدین کے بلند حوصلوں کو سلام پیش کیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایف سی بلوچستان نارتھ کے  شہید میجر  بابر خان کے والد نور خان  سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے ، محسن نقوی  نے شہید میجر بابر خان کے بھائیوں کیپٹن ناصر اور سہیل خان سے ملے اور تعزیت کا اظہار کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے والد نور خان کے بلند حوصلے کو سراہا،قوم کو آپ جیسے بلند حوصلہ والد  پر فخر ہے ۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ شہید میجر بابر خان جیسا دلیر بیٹے کے والد کو پوری قوم کا سلام  ہے ،آپ جیسے والد کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے،شہید میجر بابرخان کے والد کا حوصلہ پاک دھرتی کے مضبوط وجود کی علامت ہے،ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہید میجر بابر خان بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر بابر خان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر شہید میجر بابر خان کی جرات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے پاس شہید میجر بابر خان  جیسے بہادر سپوت ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا،شہید بابر خان قوم کا ہیرو ہے،پاک دھرتی کے بہادر سپوت میجر بابر خان نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم کو بجا طور پر میجر بابر خان جیسے بہادر بیٹوں پر ناز ہے،شہید میجر بابر خان قوم کا ہیرو ہے اور پاکستانی قوم اس جری ہیرو کی لازوال قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن پوری طاقت سے جاری رہے گا،فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساوتھ کے بریگیڈئر عامر    ، ڈپٹی کمشنر میانوالی ،ڈی پی او میانوالی اور اعلی سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے اعترافی بیان کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ  نے عمران خان کی بریت کا فیصلہ جاری کر دیا