عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا:مریم اورنگزیب

ایف آئی اے،نیب کی تحقیقات میں عمران خان کوجواب دیناہوگا، زمان پارک میں پولیس پرپٹرول بم پھینکے اورپتھراؤ کیا گیا:وفاقی وزیر اطلاعات

May 15, 2023 | 10:33:AM
عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا:مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرپسندوں نے عسکری املاک اورتاریخی یادگاروں کو نقصان پہنچایا،مشتعل جتھوں نے جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ کی ۔عمران خان کو نیب نے القادر کیس میں گرفتارکیا،عمران اور اسکی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عرب ٹی وی کوانٹرویو میں کہا ہے کہ  عمران خان نے تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا،حکومت کے خاتمے پرملکی اداروں کونشانہ بنایا،،پی ٹی آئی سربراہ کو نیب اور ایف آئی اے کے سوالوں کاجواب دینا پڑے گا۔

ضرور پڑھیں :آرمی چیف کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الجزیرہ ٹی وی کوانٹرویومیں کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے کوئی ہدف حاصل نہیں کرناتھا۔ عمران خان کو نیب نے القادرٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتارکیا،اس نے اوراسکی جماعت نے ملک کوہمیشہ نقصان پہنچایا،اپنے دوراقتدارمیں اپوزیشن کی مقبول لیڈرشپ کو جیلوں میں ڈالا۔

وزیراطلاعات نےمزید کہا کہ ایف آئی اے،نیب کی تحقیقات میں عمران خان کوجواب دیناہوگا، زمان پارک میں پولیس پرپٹرول بم پھینکے اورپتھراؤ کیا گیا،جتھےکی صورت میں کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کیا،عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشارکی سیاست کوفروغ دیا۔