نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی کورونا میں مبتلا

May 15, 2022 | 00:46:AM
نیوزی لینڈ ، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن ،کورونا وائرس کا شکار،
کیپشن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کردیں۔گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ رہائش پذیر ان کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، دونوں کی بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم جسینڈا نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر والوں سے علیحدہ رہنے کے باوجود وزیراعظم جسینڈا آرڈرن میں بھی علامتیں ظاہر ہوئیں جس پر ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔
وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ پیر کے روز پارلیمنٹ کے اہم اجلاس اور جمعرات کو بجٹ پیش کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ بھی پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا قتل کی سازش کا دعویٰ امریکی سازش کی طرح فراڈ لگتا ہے،رانا ثنا اللہ