اسلام آباد فلائٹ آپریشن کی پیرکو 2 گھنٹے بندش کا نوٹم منسوخ کر دیا گیا

Mar 15, 2026 | 19:20:PM
اسلام آباد فلائٹ آپریشن کی پیرکو 2 گھنٹے بندش کا نوٹم منسوخ کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد فلائٹ آپریشن کی پیرکو 2 گھنٹے بندش کا نوٹم منسوخ کردیا گیا، ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق16 مارچ پیر کی صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک اسلام آباد آپریشن معمول پر رہےگا۔

ترجمان پی اے اے  نے بتایا کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز   16 مارچ کو بند نہیں ہوں گے اور لاہور ایف آئی آر ریجن کمرشل پروازوں کیلئے دستیاب رہے گی، ترجمان پی اے اے کے مطابق اس دورانیے میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف معمول پرہوگا۔

 پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق 16 مارچ کو صبح 8:30 بجے سے 10:30 بجے تک اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی جاری رہے گی،عارضی معطلی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستوں کی بندش سے متعلق پہلے جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا۔

17 مارچ کو صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل رہے گا، 16 مارچ کا اسی نوعیت کا نوٹم منسوخ کر دیا گیا،17 مارچ کی صبح دو گھنٹوں کے لیے لاہور سے اسلام آباد ریجن کے لیے فلائٹ روٹ دستیاب نہیں ہو گا ،ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق 16 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا معمول کا آپریشن جاری رہے گا،

 

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ