ڈاکٹرکی موت؛ سندھ حکومت نے سول ہسپتال مٹھی کے چار ملازمین کو معطل کردیا

Mar 15, 2026 | 18:03:PM
ڈاکٹرکی موت؛ سندھ حکومت نے سول ہسپتال مٹھی کے چار ملازمین کو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے سول ہسپتال مٹھی کے چار ملازمین کو معطل کردیا ۔
معطل ہونے والوں میں سٹاف نرس منٹھار بھیل سردار بھیل سٹور کیپر برکت علی ہنگورجو اور وارڈ بوائے رجب شامل  ہیں۔  ان چاروں ملازمین کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
سندھ  حکومت نے مٹھی ہسپتال کے  ڈاکٹر عبدالکریم شیخ ک کی سرکاری کوارٹر میں موت کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے اور  ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی  ہے۔  
کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل اور ڈپٹی کمشنر آفس تھرپارکر کا نمائندہ شامل  ہیں۔ کمیٹی کو تین روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ دینے کا حکم  دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالکریم گزشتہ روز مٹھی ہسپتال سے ملحق اپنے سرکاری کرواٹر میں مردہ پائے گئے تھے۔