بھارتی اداکارہ نیناگپتانے66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Mar 15, 2026 | 13:15:PM
 بھارتی اداکارہ نیناگپتانے66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ  نینا گپتا نے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑدی۔
 سوشل میڈیا پر نینا گپتا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نینا گپتا اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد میں اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈنا کی شادی کے استقبالیہ میں شریک ہوئیں، اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔


میڈیا رپورٹس  کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
اداکارہ نے اپنی کامیڈی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے بس یہی چاہیے، حقیقی زندگی کی بدھائی ہو۔‘‘

معروف اداکارہ نے کہا کہ کوئی بدھائی ہو نہیں ہے، میں حاملہ نہیں ہوں، سچ یہ ہے کہ ساڑھی کا کپڑا بہت موٹا تھا جس کی وجہ سے میں تقریب میں موٹی نظر آرہی تھی۔
نینا گپتا نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ مجھے اس عمر میں اپنے حمل کے بارے میں قیاس آرائیاں پسند آئیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔