نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو حنا آفریدی نے کھری کھری سنادیں 

Mar 15, 2026 | 09:39:AM
 نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو حنا آفریدی نے کھری کھری سنادیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں۔
اداکارہ حنا آفریدی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی،اس دوران پروگرام میں شریک ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ اپنے نکاح کی جیولری پر کافی تنقید کی زد میں آئیں، آپ نے تنقید کو کیسے ڈیل کیا؟
حناآفریدی نے اس کے جواب میں کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، اگر لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی  تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں، شادی کے بعد اتنا وقت نہیں ہوتا، رسومات میں مصروف ہوتے ہیں، کوئی انسٹاگرام کھول کر نہیں دیکھتا، میں نے بھی سوشل میڈیا کو کھول کر نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:شوہرکی وجہ سے گھر میں جنات والا ماحول بن گیا؛ثناء عسکری
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ نکاح کے دوران آپ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آپ اپنے شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے، بزنس کلاس میں سفر سمیت دیگر ڈیمانڈ بھی کر رہی ہیں؟ جس پر حنا آفریدی نے کہا کہ یہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ اپنے شوہر سے کچھ بھی مانگ سکتی ہے، ابھی تو آپ سب کو پتا ہی نہیں ہے جو میں نے کیمرے کے پیچھے اپنے شوہر سے مانگا ہے، اگر وہ سن لیں گے تو لوگ اپنے کان پکڑ لیں گے۔