شوہرکی وجہ سے گھر میں جنات والا ماحول بن گیا؛ثناء عسکری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ثناء عسکری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر منہاج علی عسکری کے ہارر کانٹینٹ کی وجہ سے ان کے گھر میں جنات والا ماحول بن گیا ۔
اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں مختلف امور پرگفتگوکے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔
ثناءعسکری نے بتایاکہ ان کے شوہر اداکارمنہاج علی عسکری کو ہارر اور خوفناک کہانیوں میں خاص دلچسپی ہے، وہ اس وقت ڈراموں میں زیادہ متحرک نہیں بلکہ زیادہ تر توجہ یوٹیوب کے لیے کانٹینٹ بنانے پر دے رہے ہیں،انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک سٹوڈیو بنا رکھا ہے جہاں وہ ہارر کہانیاں سناتے ہیں۔
ثناء عسکری نے بتایا کہ اب میرا بیٹا بھی بڑا ہو رہا ہے اور کبھی کبھار اپنے والد کے کام میں شامل ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ دونوں مل کر مجھے بھی ڈرا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کے رازسے پردہ ہٹادیا
معروف اداکارہ نے بتایا کہ چند ماہ قبل مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے گھر کے اندر کسی نے مجھے منہاج کی آواز میں پکارا ہو حالانکہ اس وقت منہاج وہاں موجود نہیں تھے، اس واقعے کے بعد میں نے منہاج سے درخواست کی کہ وہ ہاررکانٹینٹ بنانا کم کر دیں کیونکہ مسلسل خوفناک کہانیوں اور اس نوعیت کے ماحول کی وجہ سے گھر میں جنات کے لیے دوستانہ ماحول بن گیا ۔