اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کے رازسے پردہ ہٹادیا

Mar 14, 2026 | 10:45:AM
 اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کے رازسے پردہ ہٹادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
اپنی فنٹس سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں روزانہ دو گھنٹے کے لیے ورک آؤٹ کرتی ہوں، وٹامنز کھاتی ہوں اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہوں۔


حاجرہ یامین نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو نوازتا ہے اور زندگی تھوڑی آسان ہوتی ہے تو آپ خود بخود اچھے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں حاجرہ یامین نے کہا کہ شروع میں تھیٹر میں ہی نوکری کررہی تھی جو پیسے کما رہی تھی وہ وائس اوور سے کماتی تھی،مجھے ٹریکنگ اور ہائیکنگ کا شوق ہے، ایک مرتبہ شوگران میں نائٹ ٹریکنگ کررہے تھے وہاں رات میں دو بجے نکلتے تو ایسا لگتا تھا کہ کوئی کھڑا ہے جب لائٹ کی روشنی دکھائی جائے تو کوئی نہیں ہوتا تھا جب رات میں سوتے تھے تو آوازیں آرہی ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:فرحانہ مقصود نے ہمایوں سعید اور پروڈکشن ٹیم پر سنگین الزامات

معروف اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کے پروڈیوسرز سے کہنا چاہوں گی کہ اوریجنل کہانیاں لکھیں اور جو بچے تھیٹر میں رہنا چاہتے ہیں انہیں پیسے دیں،اگر ایک آرٹسٹ کا ٹیلنٹ لینا ہو تو میں میرل اسٹریپ کا ٹیلنٹ اپنانا چاہوں گی۔