عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

Mar 15, 2025 | 17:49:PM
عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر،قیمتوں میں بڑی کمی

تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کیساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر  پرکتنی چھٹیاں ہوں گی؟ایوان صدر سے بھی اہم خبر آ گئی

ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا، کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاورشیئرنگ معاملہ؛ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی