گھی کی قیمتوں میں15روپے فی کلو کمی

Mar 15, 2024 | 14:31:PM
 گھی کی قیمتوں میں15روپے فی کلو کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی، پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔

وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت رمضان مانیٹرنگ وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین منیب منوں کی قیادت میں وفد نے خصوصی شرکت کی۔

گھی مینو فیکچرز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کا اعلان کیا،فیصلے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

صوبائی وزیرشافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچررز کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑی کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری