کچے میں پولیس کا آپریشن، دو مغوی بھائی بازیاب

Mar 15, 2024 | 10:37:AM
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے مسلسل جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ لڈھڑ بیلو سے اغوا ہونے والے دو مغوی بھائی بازیاب کر لیے گئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانگیر عالم) کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کومسلسل جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں کامیابی حاصل،لڈھڑ بیلو سے اغوا ہونے والے دو مغوی بھائی بازیاب کر لیے گئے۔ 

پولیس ترجمان  کے مطابق مغوی دونوں بھائیوں ظھور احمد اور عجیب احمد کو ایک روز قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا گیا تھا۔ 

مغویوں کی بازیابی آندل سندرانی کے کچے کے علاقے سے ہوئی۔ ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

پولیس خفیہ اطلاع پر جدید اسلحہ کے ہمراہ کچے کے علاقے میں موجود تھی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گھیرا تنگ دیکھ کر کے اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے ہٹانے کا کیس، نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

پولیس نے مغویوں کو تحویل میں لیتے ہوئے بحفاظت تھانے پر لے آئی۔ 

ضروری کاروائی کے بعد بازیاب ہونے والے دونوں بھائیوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔