آئمہ بیگ نے کنسرٹ کے منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Mar 15, 2023 | 11:12:AM
پاکستان میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ نے کنسرٹ کے منتظمین کو ان کا نام لے کر ٹکٹ فروخت کرنے پر برس پڑیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ نے کنسرٹ کے منتظمین کو ان کا نام لے کر ٹکٹ فروخت کرنے پر برس پڑیں۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے لکھا ہے کہ مجھے یہ لکھتے ہوئے مایوسی ہو رہی ہے کہ میں پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی لاہور کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کر چکی تھی لیکن پھر بھی میرے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میرے انکار کے بعد کنسرٹ کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کر کے پیسے کمائے اور میرے مداحوں کو گمراہ کیا جو میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے ہیں۔

آئمہ بیگ نے مزید لکھا ہے کہ میں اس غیر پیشہ ورانہ رویے سے بہت مایوس اور پریشان ہوں، یہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش ہے، کیوں کہ میرے مداح مجھے دیکھنے کے لیے کنسرٹ کے ٹکٹس خرید رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مشی خان نے اداکارہ عفت عمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ اس صورتِ حال کا فوری جائزہ لیا جائے اور ضروری اقدام کیے جائیں۔