سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی

Mar 15, 2021 | 20:44:PM
سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے حرامیڈیکل کالج سکھر کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حرا میڈیکل سینٹر گرانے کے نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے کہاکہ زمین کی ملکیت کا فیصلہ سول کورٹ ہی کرے گی، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہسپتال میں مریض ہیں انکو منتقل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے،ہسپتال کی زمین ملکیتی ہے اس کا تجاوزات سے کوئی تعلق نہیں۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ تجاوزات کے معاملے پر نرم رویہ نہیں رکھا جائے گا،انکروچمنٹ کے معاملات میں راستہ نہیں کھولنا چاہتے۔
 عدالت نے کہاکہ تجاوزات کے معاملہ پر کوئی نرمی نہیں کی جائے گی،درخواست گزار ملکیت کے معاملے پر سول کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے ،سول کورٹ ہائیکورٹ کے حکم سے متاثر ہوئے بغیر درخواست کا فیصلہ کرے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ضلع بھر میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سکھر انتظامیہ نے حرا میڈیکل سینٹر کو عمارت گرانے کا نوٹس بھیج رکھا ہے۔