چینی بے قابو ۔۔ کراچی میں 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور 10بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔
اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔