سعودی وزیرِ کھیل کی امریکا میں قومی فٹ بال ٹیم کے تربیتی سیشن میں شرکت

Jun 15, 2026 | 21:22:PM
سعودی وزیرِ کھیل کی امریکا میں قومی فٹ بال ٹیم کے تربیتی سیشن میں شرکت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی عرب کے وزیرِ کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل آل سعود نے امریکا میں موجود سعودی قومی فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیرِ کھیل نے ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی، کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خود بھی میدان میں اتر کر فٹبال کھیل کا مظاہرہ کیا۔

حکام کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے ٹیم کی کارکردگی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق وزیرِ کھیل کی اس غیر رسمی شرکت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا اور ٹریننگ سیشن ایک خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا