خیرپور میں قتل کے جرم میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

Jun 15, 2026 | 19:38:PM
خیرپور میں قتل کے جرم میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )خیرپور کے علاقے  گمبٹ کی عدالت نے قتل کے جرم میں ملوث ملزم محمد بچل شنبانی کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج گمبٹ محمد علی رُک کی عدالت میں مقتول نور محمد شنبانی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران فریقین کے بیانات اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد بچل شنبانی کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، فیصلے کے بعد ملزم کو سخت سیکیورٹی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خیرپور جیل منتقل کر دیا گیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے سال 2014 میں نوجوان نور محمد شنبانی کو قتل کیا تھا۔ واقعے کے تقریباً 11 سال بعد عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں :یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کافیصلہ