روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ

Jun 15, 2026 | 19:24:PM
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ روسی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا، روسی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بمبار طیارہ معمول کی ٹریننگ فلائٹ پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، طیارے میں سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور انہیں بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ تکنیکی خرابی سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹی یو-22 روسی فضائیہ کے اہم طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور مختلف دفاعی مشنز میں استعمال کیا جاتا ہے، حادثے کے بعد روسی حکام نے مزید تفصیلات جلد جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا