امن کوششیں خوش آئند، حکومت عوام کو معاشی ریلیف بھی دے: سینیٹر ایمل ولی خان

Jun 15, 2026 | 18:54:PM
امن کوششیں خوش آئند، حکومت عوام کو معاشی ریلیف بھی دے: سینیٹر ایمل ولی خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے امن کے لیے ہونے والی حالیہ پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے اور اس پر تمام پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ جس سنجیدگی کے ساتھ امن کے قیام کے لیے کوششیں کی گئی ہیں، اسی سنجیدگی سے حکومت کو عوام کو معاشی ریلیف بھی فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مختلف وجوہات کی بنا پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے تو حالات میں بہتری آنے پر عوام کو اس کا فائدہ بھی ملنا چاہیے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل سے عوام شدید متاثر ہیں اور حکومت کو عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔ ان کے مطابق قوم کو اپنے حقوق اور مسائل کے حوالے سے زیادہ متحرک اور باخبر ہونے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ موجودہ بجٹ میں عام شہریوں کے لیے کیا ریلیف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش معاشی چیلنجز کے تناظر میں بجٹ میں زیادہ عوام دوست اقدامات ہونے چاہییں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ان کے بقول موجودہ حالات میں بنیادی اصلاحات اور نظام میں مؤثر تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا