یوٹیوبر مسٹر بیسٹ چھا گئے ، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کر لیا

Jun 15, 2026 | 09:28:AM
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ چھا گئے ، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوٹیوب کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، جہاں معروف امریکی کریئیٹر مسٹر بِیسٹ 50 کروڑ سبسکرائبرز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے ہیں۔

اس غیر معمولی کامیابی کے بعد انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تاریخ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ تاریخی سنگِ میل ایک لائیو اسٹریم کے دوران حاصل ہوا، جسے دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہِ راست دیکھا اور مسٹر بِیسٹ کی اس کامیابی کا جشن منایا۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے کسان نے جرمنی کا سات کلومیٹر طویل کپڑے کا پرچم کیوں بنا ڈالا؟ حیران کن انکشاف 

اپنے منفرد اور سنسنی خیز چیلنجز، بھاری مالیت کے انعامات اور فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے مسٹر بِیسٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں سے اظہارِ تشکر کیا اور اپنے یوٹیوب سفر کی یادیں تازہ کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک چھوٹے سے شہر میں محدود وسائل کے ساتھ ویڈیوز بنانے کا آغاز کرنے والا نوجوان آج یوٹیوب کا سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا انفرادی کریئیٹر بن چکا ہے، جو ان کے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں۔

مسٹر بِیسٹ نے اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ 50 کروڑ سبسکرائبرز مکمل ہونے کی خوشی میں وہ جلد ایک خصوصی اور دھماکے دار ویڈیو جاری کریں گے، جس میں پہلے سے کہیں بڑے، منفرد اور حیران کن منصوبے دیکھنے کو ملیں گے۔