کون جنگ جیتا؟پا کستان یا بھا رت ۔۔ نئی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا ٹریلر جاری

Jun 15, 2021 | 21:00:PM
کون جنگ جیتا؟پا کستان یا بھا رت ۔۔ نئی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا ٹریلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)احد رضا اور سجل علی کی نئی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انسٹاگرام پر احد رضا میر اور ان کی اہلیہ سجل علی نے اپنے اکاونٹس سے دھوپ کی دیوار کا ٹریلر جاری کیا ہے۔پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لوگوں نے اس نئی ویب سیریز کے ٹریلر کو بہت پسند کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

ویڈیو کیپشن میں سجل علی نے لکھا ہے کہ کون جنگ جیتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حقیقت یہ ہے کہ دونوں ممالک کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ جب سب کچھ ہی بکھر جائے تو انسان کو کس کا انتخاب کرنا چاہئے؟ نفرت یا دل۔
واضح رہے کہ اس ویب سیریز کی کہانی معروف ڈرامہ اور ناول نگار عمیرہ احمد نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان کی ایسی تصویر سا منے آگئی کہ دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا