ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5پاکستانی محنت کش جاں بحق 

Jul 15, 2026 | 20:45:PM
ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5پاکستانی محنت کش جاں بحق 
کیپشن: سعودی عرب میں جاں بحق پاکستانیوں کی فائل فوٹوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں 5پاکستانی محنت کش جاں بحق ہو گئے۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے،جاں بحق افراد میں محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم شامل ہیں۔

دوسری جانب سفارت خانہ پاکستان، ریاض نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سفارت خانے کے حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی سعودی عرب میں تدفین یا انہیں پاکستان بھجوانے کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ المناک واقعہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کون بنا خوش نصیب؟ 750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج سامنے آگئے