دلہن 4 رات کی،اچانک غائب ہونے پر سسرال اور میکے میں کہرام، کون لے گیا ؟

Jul 15, 2025 | 23:08:PM
دلہن 4 رات کی،اچانک غائب ہونے پر سسرال اور میکے میں کہرام، کون لے گیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کسی سیانے نے  کیا صیح کہا ہے کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا  ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی  پچھتاتا  ہے۔شادی ایک ایسا بندھن جس کے بعد دولہا اور دلہن بہترمستقبل کے بارے میں پلان بناتے ہیں، لیکن شادی بھی خیر و خیریت سے ہوجائے اور اسکے بعد چار راتیں بھی گزر جائیں اور اچانک کچھ ایسا ہوجائے کہ آپ کے خواب چکنا چور ہوں جائیں تو زندگی ڈرائونا خواب بن جاتا ہے،ایسا ہی ایک برا واقعہ بھارتی ریاست  اترپردیش کے شہر فیروز آباد میں پیش آیا ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیروز آباد میں نئی نویلی دلہن کا زوردار انداز میں استقبال کیا گیا۔ تمام رسومات پوری ہوئیں۔ دلہن نے بھی دولہے کے ساتھ 4 راتیں گزاریں۔ پھر پہلی بار دلہن اپنے سسرال سے میکے بھی گئی۔ لیکن ایک صبح دلہن لاپتہ ہوگئی اور اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ باپ پورے محلے میں بیٹی کو تلاش کرتا رہا ، لیکن کوئی سراغ نہ ملا،بے چارا دولہا صدمے میں چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیروز آباد کے ساؤتھ تھانے کے علاقے میں رہنے والے ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی 4 جولائی 2025 کو ہاتھرس کے ایک نوجوان کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے کی تھی، شادی کے بعد لڑکی پہلی بار اپنے میکے آئی، جہاں پورے خاندان نے اس کا پرجوش استقبال کیا۔ گھر میں خوشی کا ماحول تھا۔لیکن 12 جولائی کی صبح جب گھر والے بیدار ہوئے تو دلہن گھر سے غائب تھی۔ دلہن کے اچانک غائب ہونے سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ لڑکی کی شادی کو صرف چار دن ہوئے تھے کہ میکے آنے کے دو دن بعد ہی وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لڑکی کے سسرال والوں میں بھی کہرام مچ گیا۔ وہ بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ سماج اور رشتہ داروں کو کیا جواب دیں۔
 اس حوالے سے اہل خانہ نے اسی علاقے کے ایک نوجوان پر ان کی بیٹی کو بہلا پھسلا کر بھگانے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دلہن کے والد نے بتایا کہ محلے میں رہنے والا آکاش راٹھور ان کی بیٹی کو کافی عرصے سے پریشان کر رہا تھا۔لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق آکاش شادی سے پہلے بھی کئی بار غلط حرکتیں کر چکا تھا۔ اس نے آکاش کے گھر والوں سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔ لیکن انہوں نے اسے نہیں سمجھایا ۔ مایوس باپ نے بتایا کہ آکاش 12 جولائی کی صبح تقریباً 5 بجے بیٹی کو گھر سے لے گیا ہے۔کافی تلاش کے بعد جب دلہن کا کوئی سراغ نہیں ملا تو اہل خانہ تھانے پہنچ گئے اور رپورٹ درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آکاش راٹھور کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی لڑکی کو بازیاب کر کے حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی۔ 
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنیوالے جذباتی بابے کو رہا کر دیا گیا
 
 
 
 
 
 

 
 


 
 
 
advertisement