دوسری ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ کا کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل

Jul 15, 2025 | 20:59:PM
 دوسری ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ کا کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھائی لینڈ میں دوسری ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ کا کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگیا ہے۔

تھائی لینڈ میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ایران، جاپان، میزبان تھائی لینڈ، ازبکستان، انڈونیشیا اور کوریا نے لاسٹ8کےلئے کوالیفائی کیا۔کوارٹرفائنلز کل کھیلے جائیں گے، جہاں پرپاکستان کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوگا۔

قومی انڈر16والی بال ٹیم نے اپنے تیسرے اور آخری پول میچ میں ’چائنیز تائی پے‘ کو تین ۔صفر سے ہرایا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کوریا اور دوسرے میچ میں سعودی عرب کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا