الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی مخصوص نشست سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا

Jul 15, 2025 | 19:38:PM
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی مخصوص نشست سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمان ملک) الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی )  نے  خیبر پختونخوا کی مخصوص نشست سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ 

 فیصلےکے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی سے ایک سیٹ واپس لیتے ہوئے ن لیگ کو دے دی گئی،خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کو 9 ، 9 نشستیں مل گئی ہیں،الیکشن کمیشن نے آزاد رکن طارق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کو تسلیم کر لیا۔

 دو جنرل نشستوں پر ایک اضافی مخصوص نشست دینے کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے ،ضمنی انتخاب میں حاصل نشست کو مخصوص نشستوں کے کوٹے کیلئے شمار نہیں کیا جا سکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق