بانیPTI کو تمام سہولیات دی ہیں،سوشل میڈیا پر افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم ہیں، اورخوراک، صحت، مطالعہ، واک اور ایکسرسائز کی سہولت بھی موجود ہے۔سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سات سیلز پر مشتمل کمپلیکس میں رکھا گیا ہے، کھلا صحن بھی موجود ہے،بانی پی ٹی آئی کو سائیکل، LED، اخبارات اور ذاتی کتب کی سہولت دستیاب ہے،
اپنا کھانا تیار کرنے کے لیے قیدی معاون بھی فراہم کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر بی کلاس اسیران کو یہ سہولیات دستیاب نہیں،بانی پی ٹی آئی نے جیل سے اب تک 413 بار ٹویٹ کروایا، اہم سیاسی ہدایات اور بیانات ٹویٹر کے ذریعے جاری کیے،145 مواقع پر بیانات ملکی میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بنے،10 بین الاقوامی میڈیا چینلز سے بھی باہمی تعامل کر چکے ہیں۔
جیل حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں 66 افراد سے ملاقاتیں ہو چکیں،گزشتہ دو ہفتوں میں کسی بیماری یا عارضے کی رپورٹ نہیں،بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے واک اور ایکسرسائز کرتے ہیں،سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، جیل انتظامیہ اپنے فرائض منصبی بھرپور طریقے سے انجام دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ،سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر دو پولیس اہلکارمعطل