پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو بھی سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو بھی سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق مل گیا ۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 معطل ارکان کے حق رائے دہی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ، اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اپوزیشن کے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کو بجٹ اجلاس کے دوران ہلڑ بازی اور گالم گلوچ کے الزام میں 27 جون کو پندرہ اسمبلی نشتوں کیلئے معطل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست کیلئے ضمنی انتخاب 21 جولائی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم این اے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار،الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا