ایم این اے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار،الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا

Jul 15, 2025 | 15:29:PM
 ایم این اے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار،الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا  دھچکا لگ گیا ، ایم این اے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار،الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے ایم این اے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دیکر  انہیں قومی اسمبلی سے ناہل قرار دیدیا۔

 الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جمشید دستی کی نااہلی کی 2درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم کا محکمہ  ختم ، سکولوں کے حوالے سے اہم خبر  آگئی

واضح رہے کہ مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔