ایشون کا امپائر پال رائفل پر جانبداری کا الزام عائد

Jul 15, 2025 | 10:38:AM
ایشون کا امپائر پال رائفل پر جانبداری کا الزام عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )بھارت کے سابق اسپنر ایشون نے دبے لفظوں میں امپائر پال رائفل پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔

  انہوں نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق آپ کو مسلسل رائفل سے بات اور ان کی تعریف کرنا ہوگی۔

سابق  سپنر نے کہا میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ ان سے کہیں کہ مجھے وکٹ دیں مگر میں نے یہ محسوس کیا کہ جب بھارت بولنگ کر رہا ہو رائفل سمجھتے ہیں کہ آؤٹ نہیں ہے اور جب بھارت بیٹنگ کر رہا ہو تو وہ سمجھتے ہیں کہ آؤٹ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سموسے سے چھپکلی نکل آئی،  بچی کی حالت غیر, دکاندار فرار

ایشون نے کہا کہ میرے والد کہا کرتے تھے جب پال رائفل بولنگ کر رہے ہوں تو بھارت کبھی نہیں جیت سکتا۔

یاد رہے کہ پال رائفل سابق آسٹریلوی ٹیسٹ پیسر ہیں۔