دورہ سری لنکا: پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلے گا

Jul 15, 2023 | 15:25:PM
دورہ سری لنکا: پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان دورہ سری لنکا میں پہلا ٹیسٹ کل سے کھیلے گا، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہوگا۔

شاہین، لنکا ڈھانے کو تیار، پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا کل سے آغاز ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی، شاہینوں کی میچ سے قبل جم کر پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بہترین ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم فائنل تک نہ پہنچیں‘

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ 57 ٹیسٹ میچز میں سے 21 میں فتح سمیٹی، سری لنکا صرف 17 بار ہی کامیاب ہو پایا۔ دوسری جانب 19 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔