اسد قیصر کے لاہور میں ڈیرے، سجادہ نشین سندر شریف کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان 

Jul 15, 2022 | 00:26:AM
ضمنی انتخابات، تحریک انصاف، انتخابی مہم میں تیزی، اسد قیصر، لاہور میں ڈیرے، سجادہ نشین سندر شریف، حمایت کا اعلان
کیپشن: اسد قیصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈال لئے اور مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کیا۔سجادہ نشین سندر شریف مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
پی پی 167تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے گرین ٹاو¿ن میں کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دو دن آرام نہیں کرنا پاکستان کے لئے نکلنا ہے اور پی پی ایک سوستاسٹھ میں چودھری شبیرگجرکوکامیاب کروانا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ ووٹرکو گھروں سے نکالیں اورتحریک انصاف کو ووٹ ڈلوائیں۔ان کا کہناتھا کہ لاہور کی چاروں نشستوں پرتحریک انصاف کامیاب ہو گی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میاں محمود الرشید کے ہمراہ پی ٹی آئی آفس جیل روڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔آرٹیکل 188کے تحت نظرثانی پٹیشن فائل کردی ہے۔ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں انتظامی مداخلت جاری ہے، پولیس کے ذریعے خوف وہراس کی ہوا بنائی جارہی ہے۔
ادھر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و سجادہ نشین سندر شریف مخدوم سید محمد حبیب عرفانی کا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا اورمریدین کو تحریک انصاف کے ساتھ بھرپور تعاون اور ووٹ دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛جمعیت علما پاکستان کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان