ضمنی انتخابات؛جمعیت علما پاکستان کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان 

Jul 14, 2022 | 20:04:PM
جمعیت علما پاکستان، ضمنی انتخابات، ن لیگ ، حمایت کا اعلان،
کیپشن: پیر اعجاز ہاشمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علما پاکستان نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مرکزی صدر جمعیت علماپاکستان پیراعجاز ہاشمی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں جے یو پی، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرے گی،ان کا کہناتھا کہ 17 جولائی کو پی ٹی آئی کی الزامات پر مبنی سیاست کو عوام دفن کردیں گے، ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکارکرنے والے ناکام ہوں گے۔
مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان نے کہاکہ ملکی استحکام کا تقاضا ہے کہ جمہوری قوتیں مضبوطی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کریں ،ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم میں جے یو پی ،مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت ہے ،کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ڈورٹو ڈور مہم چلائیں۔
پیر اعجاز ہاشمی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار جے یو پی کے امیدوار ہیں، مسلم لیگ ن کے منصوبے ملکی ترقی میں ان کے کردار کی گواہی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افسوسناک خبر؛ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار