شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کو سابق اولمپیئن نوید عالم کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان

Jul 15, 2021 | 16:25:PM
شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کو سابق اولمپیئن نوید عالم کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت پنجاب نے سابق اولمپیئن نوید عالم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئےشیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کو ان کے نام سے منسوب کرنے اعلان کر دیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق اولمپیئن نوید عالم جو کینسر سے جنگ ہار کر خالق حقیقی سے جا ملے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان کے ہمراہ نوید عالم کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا اور انکے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کہنا ہے کہ نوید عالم کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شیخوپورہ ہاکی اسٹیڈیم کو نوید عالم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شیخوپورہ کے چوک میں نوید عالم کا مجسمہ نصب کرکے چوک کو بھی انکے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج