ڈاؤ یونیورسٹی  کے طلبہ اور طالبات کا  انتظامیہ کیخلاف احتجاج

Jul 15, 2021 | 16:00:PM
 ڈاؤ یونیورسٹی  کے طلبہ اور طالبات کا  انتظامیہ کیخلاف احتجاج

 (24نیوز)ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کا  اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ، امیر جماعت اسلامی  کراچی  حافظ نعیم الرحمن نےقیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی  کراچی  حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ 500 کے قریب سٹوڈنٹ ہیں ،سندھ حکومت نے  اسمبلی سے بل پاس کروایا ،جب فیس جمع کرانے کا وقت آیا تو انہیں بتایا گیا کہ اب آپ ڈاؤ کے سٹوڈنٹ نہیں بلکہ سندھ انسٹیٹیوٹ کےسٹوڈنٹ ہیں ،ہم نہیں چاہتے کہ بچوں کا مستقبل داو پر لگے ،ہم اپنے بچوں کا مقدمہ کر رہے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ یہ کیسا قبضہ سسٹم ہے ،آپ اداروں کی چائینا کٹنگ کر رہے ہیں ،میں جماعت اسلامی کی طرف سے کہہ رہا ہوں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،اگر عدالت سوموٹو ایکشن نہیں لیتے تو ہم عدالت کے دروازے پر آئیں گے ،جتنے سٹوڈنٹ ہیں جنہیں یونیورسٹی ملتی ہے ،سندھ حکومت کو اپنا فیصلہ واپس کرنا ہو گا ،ورنہ جس اسمبلی نے یہ بل پاس کیا ہے ہم اس اسمبلی کے اندر جائیں گے۔