کم شرما اور لینڈر پیس ایک ساتھ چھٹیاں مناتے پکڑے گئے، تصویر وائرل

Jul 15, 2021 | 15:09:PM
کم شرما اور لینڈر پیس ایک ساتھ چھٹیاں مناتے پکڑے گئے، تصویر وائرل

یب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کم شرما اور ٹینس کے کھلاڑی لینڈر پیس کو ڈیٹ کے دوران گوا میں ایک ساتھ چھٹیاں مناتے ہوئےدیکھا گیا ہے۔ لینڈر پیس اور کم شرما کو ممبئی میں کئی بار ایک ساتھ اسپاٹ کیا گیا تھا۔ ٹینس سٹار لینڈر پیس اور بالی ووڈ اداکارہ کم شرما نے غیر رسمی طور پر اپنی ابھرتی ہوئی دوستی کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لینڈر پیس اور کم شرمادونوں عام طور پر الگ الگ نظر آتے تھےلیکن اس بار گوا میں یہ دونوں ایک ساتھ چھٹیاں مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گوا سے دونوں کی کئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دونوں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اور رومانٹک انداز میں بھی نظر آرہے ہیں۔

 لینڈر پیس اور کم شرما کی ایک رومانٹک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں لینڈر پیس نے کم شرما کو اپنی بانہوں میں لے رکھا ہے۔

 کم شرما نے بھی اپنے آفیشیل انسٹا گرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لینڈر پیس اور ریا پلئی لیوان اکھٹے رہ رہے تھے۔ دونوں کی ایک بیٹی ایانا بھی ہے۔ حالانکہ ان دونوں کا رشتہ بھی زیادہ نہیں چل پایا اور دونوں الگ رہنے لگے تھے۔ ریا پلئی نے لینڈر پیس پر گھریلو تشدد اور بیٹی ایانا کے لئے اخراجات کا کیس درج کرایا تھا۔ وہیں کم شرما بھی یوراج سنگھ کے ساتھ افیئر  کے حوالے سے میڈیا میں کافی مقبول رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی آنیوالی فلم کی اداکارہ پرگیہ جیسوال کی ہر طرف دھوم ۔۔