سلمان خان کی آنیوالی فلم کی اداکارہ پرگیہ جیسوال کی ہر طرف دھوم ۔۔

Jul 15, 2021 | 12:56:PM
سلمان خان کی آنیوالی فلم کی اداکارہ پرگیہ جیسوال کی ہر طرف دھوم ۔۔
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ پرگیہ جیسوال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ اداکار سلمان خان  کی آنے والی فلم ’انتم- دی فائنل ٹرتھ ‘ان دنوں بھارتی میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں اس فلم کیلئے ان کے مدمقابل اداکارہ کے طور پر پرگیہ جیسوال  کا نام سامنے آیا۔ پرگیہ جنوبی بھارت میں بننے والی فلموں  کی مقبول اداکارہ  ہیں اور ا س کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ پرگیہ جیسوال  فلم ’انتم‘ میں سلمان خان  کی اداکارہ کے کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ ان کا بالی ووڈ  ڈیبیو کہا جا رہا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ پرگیہ جیسوال نے بالی ووڈ میں اداکار نشانت دہیا کے ساتھ فلم ’ٹیٹو ایم بی اے‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا.

پرگیہ کئی سپر ہٹ تیلگو فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ان کی اداکاری کی خوب تعریف ہوتی ہے۔ پرگیہ جیسوال نے سال 2014 میں ’وراٹو آئی ڈیگا‘ سے اداکاری آغاز کیا تھا.اس کے بعد وہ سال 2015 میں تیلگو فلم ’کانچی‘ میں نظر آئی تھیں، اس میں وہ اداکار ورون تیج کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ پرگیہ جیسوال سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ اکیلے انسٹا گراپ پر انہیں 1.7 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ پرگیہ جیسوال آئے دن اپنی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

پرگیہ جیسوال کی آنے والی فلم ’انتم‘ کے حوالے سے ان کے مداح کافی بے چین ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری مہیش منجریکر کر رہے ہیں۔
 حال ہی میں سلمان خان  کو ایک خاص جگہ پر سپاٹ کیا گیا تھا۔اس وقت سلمان خان کیساتھ اداکارہ پرگیہ جیسوال بھی سپاٹ ہوئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے تعلق سے نکڑ پر بیٹھ کر گفتگو کرنا کوئی جرم نہیں، بھارتی عدالت