ملک بھر میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں کھلے عام فروخت

Jul 15, 2021 | 12:42:PM
ملک بھر میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں کھلے عام فروخت

(24نیوز)ملک بھر میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں چیئرمین کمیٹی فیض اللہ نے کہا ہے کہ کئی شہروں میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے شو روم کھلے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امجد اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ  کوئٹہ میں ساری رات اسمگلنگ کے ٹرک کلیئر ہوتے ہیں ، کراچی میں اسمگلنگ کے ٹائرز کھلے عام فروخت ہوتے ہیں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے شو رومز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ممبر کسٹمز  کا کہنا ہے کہ  کوئٹہ میں 300 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں پکڑی ہیں پالیسی بارڈرز ایریا پر ویبوک لگا دیا گیا ہے پالیسی دور دراز علاقوں میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات ہیں کئی علاقوں میں 30,40 مسلح افراد موجود ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:      پاکستان بھر میں کمیسٹ ایسوسی ایشن کی شٹرڈاؤن ہڑتال