پاکستان بھر میں کمیسٹ ایسوسی ایشن کی شٹرڈاؤن ہڑتال     

Jul 15, 2021 | 10:34:AM
پاکستان بھر میں کمیسٹ ایسوسی ایشن کی شٹرڈاؤن ہڑتال     
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت کی جانب سے عائد ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ملک  بھر میں کمیسٹ ایسوسی ایشن کی شٹرڈاؤن ہڑتال     
تفصیلات کے مطابق پاکستان فارما موومنٹ کی جانب ایڈوانس ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہےپاکستان فارما موومنٹ نے 19 جولائی سے میڈیکل اسٹورز بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے فارما موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ فارما سیکٹر پر لگایا جانے والا ایڈوانس ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے،ہڑتال کے دوران تمام ادویات کی ترسیل مکمل طور پر بند رکھی جائے گی،مینو فیکچرز یونٹس، ڈسٹریبیوٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیل اسٹورز بھی مکمل بند رہیں گے،کسی مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہوا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،فارما موومنٹ  حکومت فارما سیکٹرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لے۔

واضح رہے 1 فیصد ایڈوانس اور دیگر ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کررہے ہیں ،ہڑتال کے باعث شہر کی واحد میڈیسن مارکیٹ لوہاری میں بھی ادویات کی ٹریڈ بند ہےآج ٹوٹل ہڑتال کی ہے،مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مطالبات منظور کرے ورنہ سوموار سے غیر معینہ مدت کیلئے شہر بھر کے میڈیکل سٹورز بند کردیں گےادویات کی قلت اور مریضوں کی تکلیف کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

 خیال رہے حافظ آبادمیں بھی میڈیکل سٹورز  نے ہڑتال کر دی ہے ایڈوانس انکم ٹیکس کیخلاف میڈیکل سٹور مالکان نے شٹر ڈائون ہڑتال کردی آج سارا دن میڈیکل سٹور بند رہیں گے کیمسٹ یونین نے کہا ہے کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی ظالمانہ قدم ہے ادویات مہنگی سیل کم ہے پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں پرافٹ مارجن بھی کم ،ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں دے سکتے میڈیکل سٹورز بند ہونے سے مریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامناہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پروازیں منسوخ:لاہور سےکراچی آنے اور جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار