لاہور بورڈ :سیکنڈری سکول سالانہ امتحان29جولائی سے شروع

Jul 15, 2021 | 09:49:AM
لاہور بورڈ :سیکنڈری سکول سالانہ امتحان29جولائی سے شروع

(24نیوز)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سالانہ امتحان29جولائی سے شروع ہو گا بورڈ حکام نے امیدواران کو رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔

 تفصیلات کے مطابق سیکنڈری سکول امتحان میں 300894 امیدواران شرکت کریں گے جس میں 158347 لڑکے اور142547 لڑکیاں شامل ہیں ۔خیال رہے کہ امیدواران کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

واضح رہے دانش سکولوں کے طلباو طالبات کے لیے حاصل پور ، چشتیاں ، رحیم یار خاں ، حرنولی پور ، ڈی جی خاں ، فاضل پور اور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور:آئل بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی