پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا

Jan 15, 2026 | 21:31:PM
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز، ہتک آمیز یا گمراہ کن مواد کی اشاعت، ترسیل سے گریز کریں،پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین سے درخواست ہے کہ گمراہ کن مواد فوری ہٹا دیں اور ایسے بیانیوں، مہم کا حصہ بننے سے بھی اجتناب کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے، ریاستی اداروں، افراد کی عزت و وقار مجروح کرنے والی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا قابل سزا جرم ہے، صارفین کی جانب سے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ قومی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک