اسلام آباد پولیس لائنز میں آگ بھڑک اٹھی، فائر برگیڈ کی 4 گاڑیاں مصروف عمل

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام جگہیں اور سامان بالکل محفوظ ہے: ترجمان اسلام آباد پولیس

Jan 15, 2024 | 23:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد پولیس لائنز میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر برگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ اسلام آباد پولیس لائنز کے  متفرق سٹور میں لگی، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، آگ پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، ملازمین نے بھی قریبی بیرکیں خالی کرنا شروع کر دیں، آگ کے شعلے وردی گودام تک پھلنے لگے، پولیس

 ہیڈ کوارٹرز میں بھگدڑ مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے اندر متفرق سٹور کے سامنے پڑے سامان کو آگ لگی، پولیس کا واٹرکیننن،فائربریگیڈاور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، باقی تمام جگہیں اور سامان بالکل محفوظ ہے، پولیس افسران بھی موقع پر موجود ہیں، پولیس لائن ہیڈ کوارٹر متفرق سٹور کے احاطے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں تمام عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موقع پر موجود ہیں، ایک احاطے کے علاوہ تمام مقامات اور ریکارڈ محفوظ ہے۔

پولیس کے مطابق میڈیا کی گاڑیوں کو پولیس لائنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں، آئی جی  اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر پولیس لائنز پہنچ گئےہیں، مزید فائر ٹینڈرز اور ریفل گاڑیاں پولیس لائنز منگوا لی گئیں ہیں۔